لاہور: (ملت+اے پی پی) منہاج القران کے زیراہتمام پچیس جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا گیا۔ تقریب میں دو مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ دلہنوں کو جہیز اور دلہوں کو سلامی بھی ملی۔ دو غیرمسلم جوڑوں سمیت تقریب میں 25 جوڑے شامل ہیں جنہوں نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ دلہن کو ڈیڑھ لاکھ کا جہیز اور دلہے کو پانچ ہزار سلامی دی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نئے جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔