لاہور: (ملت+آئی این پی) سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے‘ شواہد موجود ہیں لیکن تحریک انصاف انہیں استعمال ہی نہیں کرنا چاہتی اس لئے کہ خود عمران خان کے خلاف ریفرنس موجود ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 184 سے متعلق ہے جو بنیادی حقوق بارے ہے اس لئے اس کیس میں ملزم کو شک کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا‘ کیس میں نواز شریف نے ثابت کرنا ہے کہ منی ٹریل کیا ہے اور پیسے جائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پارلیمنٹ میں بیان اور شہزادے کے خط میں تضاد ہے قطری خط نواز شریف کے بیان کی تردید کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے‘ شواہد موجود ہیں لیکن تحریک انصاف انہیں استعمال ہی نہیں کرنا چاہتی اس لئے کہ خود عمران خان کے خلاف ریفرنس موجود ہیں۔
خبرنامہ
پانامہ کیس؛ شواہد موجود ہیں؛ وجیہہ الدین
