اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پانی و بجلی ڈویژن شعبہ پانی کی مختلف سکیموں کے لئے 36ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ روپے ‘ بلوچستان میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 69کروڑ 31لاکھ روپے ‘ کچھی کینال منصوبے کے لئے 10ارب روپے ‘ست پارہ ڈیم کے لئے 50لاکھ روپے اور نئی گاج ڈیم کے لئے ایک ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔