اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پانی و بجلی ڈویژن ‘ پاور سیکٹر کی 16جاری اور نئی سکیموں کے لئے 1کھرب 29 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔دو نئی سکیموں پر ایک ارب 26کروڑ 70لاکھ روپے اورجاری سکیموں پر ایک کھرب 27 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ سے زائد روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت الائی خواڑ پن بجلی منصوبے کے لئے 37 کروڑ 50لاکھ ‘ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے 21ارب ‘ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 53 ارب 77کروڑ 50لاکھ روپے ‘ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 6ارب 25کروڑ 50لاکھ روپے ‘ منگلا پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 3ارب 47 کروڑ 80لاکھ روپے ‘ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 19 ارب 57 کروڑ 30لاکھ روپے ‘ تربیلا فور توسیع منصوبے کے لئے 16ارب 39 ارب 60لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
خبرنامہ
پانی و بجلی ڈویژن ‘ پاور سیکٹر کی 16جاری اور نئی سکیموں کیلئے 1کھرب 29 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد مختص
