پاک، چین آزاد تجارتی معاہد ےپر مذاکرات آج ہوںگے
Today Pak China Free Trade Agreement Will Negotiating
پاک، چین دوسرے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کن دور آج بیجنگ میں ہوگا۔
توقع ہے کہ چین پہلے آزاد تجارتی معاہدے کے برعکس پاکستان کو ٹیرف اور ٹیکس میں زیادہ مراعات اور رعاتیں دے گاجبکہ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان چینی حکام کو تجویز پیش کرے گا کہ اس کی مصنوعات کی فہرست میں اولین 40فیصد ٹیرف لائنز پر ٹیرف کو فوری صفر کیا جائے جبکہ پاکستان اپنی 80فیصد مصنوعات میں ٹیرف میں کمی کا خواہشمند ہے۔
پاکستان میں چینی سفیر یائو جنگ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین دوسرے آزاد تجارتی معاہدے میں پاکستان کو زیادہ سےزیادہ رعاتیں دے گا۔
اگر پاکستان کو آسیان ممالک کو حاصل مراعات حاصل ہو جاتی ہیں تو چین کو پاکستانی برآمدات موجودہ سطح سے کئی گنا بڑھ جائیں گی تاہم دوسرےآزاد تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان سے چین کو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
………