پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلیے استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم
سوچی (ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایس سی او کا رکن بننے پر فخر ہے۔ انہوں نے بھارت کو بھی ایس سی او کی رکنیت ملنے پر مبارک باد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور توقع ہے کہ تنظیم خطے کے امن کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغانستان میں امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی عکاس ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
امریکا کو پاکستان کے خلاف سخت موقف نہیں لینا چاہیے کیونکہ پاکستان وہ ملک ہے جو دہشتگردی کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے۔ ہمیں معلومات دیں۔ ہم کارروائی کریں گے۔ یہ ہماری لڑائی ہے، ان کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ میں طالبان رہنما واقعی ہوئے تو کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی پالیسی ناکام ہو جائے گی۔ افغان حکومت اور طالبان کو امن کے لئے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ہم مذاکرات میں ہر طرح تعاون کو تیار ہیں، لیکن وہاں حالات خراب ہیں۔ پاکستان نے دو بار کوشش کی لیکن مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے صرف الزام لگائے ہیں، ثبوت نہیں دیئے۔ ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت دیں اور حافظ سعید کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلائیں۔