خبرنامہ

پاکستانی عمرہ زائرین کیلیے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر

اسلام آباد(ملت آن لائن)سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کی فراہمی کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے خواہشمند درخواست گزار نومبر میں موجودہ سسٹم کے تحت ہی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

سعودی سفاتےتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر سے عمزہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط لازمی ہو گی۔

سندھ ہائیکورٹ نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور ودیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکی گیا ہے کہ حکومت نے عمرہ زائرین کیلیے بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا ہے۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد مزید کسی بائیو میٹرک کی ضرورت نہیں ، لہٰذا حکومت اور نجی کمپنی کو فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم کا عمل روکنے کی ہدایت دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13نومبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔