پاکستان امریکی واچ لسٹ میں شامل
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا نے پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرلیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف وزری کے حوالے سے نئی فہرست مرتب کی ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی مذہبی آزادی سے متعلق ایک جائزہ لیا گیا اور 22 دسمبر کو اس فہرست کو ازسر نو مرتب کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آذادی ایکٹ کے تحت بننے والی اس فہرست میں پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں چین، سعودی عرب، ایران، شمالی کوریا، برما، سوڈان، اریٹیریا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان ہم سے 33 ارب ڈالر امداد لینے کے باوجود ہم سے جھوٹ بول کر دھوکا دیتا رہا۔
……………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا کا پاکستان کی مالی اور فوجی امداد روکنے کا اعلان
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا نے پاکستان سے ہر قسم کا سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت پاکستان کو فوجی سازو سامان اور مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اب پاکستان کو نہ تو فوجی سازو سامان دیا جائے گا اور نہ سیکیورٹی کی مد میں فنڈ فراہم کیا جائےگا، انتظامیہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کا تخمینہ لگارہی ہے کہ کتنے ملین ڈالر کاٹے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی امداد فیصلہ کن اقدامات پر بحال ہوسکتی ہے، اور یہ تب ہی ہوگا جب پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے گا کیوں کہ یہ گروپ خطے کو عدم استحکام سے دو چار کررہے ہیں اور افغانستان میں ہماری اتحادیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قبل ازیں پاکستان کی 255 ملین ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے امداد روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان امریکی واچ لسٹ میں شامل آج ہی امریکا نے مذہبی آزادی کے خلاف اقدامات کرنے والے ممالک کی از سرنو مرتب کردہ فہرست جاری کی ہے پاکستان کو اس فہرست میں تو شامل نہیں کیا گیا تاہم اسے اس مد میں واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔