خبرنامہ

پاکستان اور برطانیہ کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے برطانوی محکمہ خارجہ کے معاون وزیر الوک شرما نے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانوی معاون وزیر کو پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔