اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں اسلامی ممالک شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔منگل کو سبکدوش ہونے والے سعودی سفیر عبداللہ مرزوق سے الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملک عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں،مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں اسلامی ممالک شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم نے باہمی تعلقات کے استحکام کیلئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی تعریف کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین کیلئے بھی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
خبرنامہ
پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم
