خبرنامہ

پاکستان اپنے تعاون کی قیمت نہیں چاہتا ہے، وزیر دفاع

پاکستان اپنے تعاون کی قیمت نہیں چاہتا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا بلکہ قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹرمپ کے بیان کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت بھی معطل کردی ہے۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، ہم نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں، پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا بلکہ قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے۔ سی آئی اے چیف کا پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام وزیر دفاع نے کہا کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے، کھربوں ڈالر اور لاکھوں فوجی ڈیڑھ دہائی میں صرف 40 فیصد افغانستان پر کنٹرول پاسکے، امریکی وزیردفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا افغانستان میں کامیاب نہیں ہوپارہا۔ خرم دستگیر کا بھارتی رویئے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے، پاکستان تنازعات کےحل ک لیےکوشاں تھا تو بھارت نےکولڈاسٹارٹ ڈاکٹرائن کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر رویہ تشویشناک ہے، سرحدوں پر 2016 میں 1300 سے زائد بار بھارتی اشتعال انگیزیاں ہوئیں۔