خبرنامہ

پاکستان تحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
لیہ:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف آج لیہ میں پاور شو کرے گی۔ سپورٹس کمپلیکس میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسی فٹ لمبا، بیس فٹ چوڑا اور دس فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ پنڈال میں بارہ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ کھلاڑی پر جوش، رات گئے پارٹی ترانوں پر کھلاڑیوں کے بھنگڑے اور لڈی ڈانس نے سماں باندھ دیا۔ کپتان آج سہ پہر اڑھائی بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیہ پہنچیں گے۔