خبرنامہ

پاکستان تحریک انصاف کا نیا مطالبہ بھی سامنے آگیا

عمران خان پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف کا نیا مطالبہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد؛ (ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے گلگت بلتستان میں ساتویں روز جاری احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10اضلاع سےعوام سرد موسم میں مارچ کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کےمعاملے پرغیرسنجیدگی کامظاہرہ ہورہا ہے، گلگت بلتستان پاک چین راہداری منصوبے کا کلیدی حصہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارتی لابی کی خوشنودی کے لیے صورت حال گھمبیربنائی جارہی ہے جبکہ حکومتی عدم دلچسپی اورغیرسنجیدہ پن سے زندگی ٹھپ ہوچکی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سارے کام کاج چھوڑکراسلام آبادمیں بیٹھےہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام کی مشکلات پرغورکیا جاناچاہیے۔ گلگت بلتستان میں ٹیکسزکےنفاذ کےخلاف ہڑتال ساتویں روز بھی جاری واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کی ہڑتال مسلسل ساتویں روز جاری ہے۔

…………………….

….اس خبر کو بھی پڑھیے….

تحریک انصاف نے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئیں۔ الیکشن کمیش میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ تاہم اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ پی ٹی آئی نے امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جمع کرائیں۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس: جواب جمع کرانے کیلئے 27 دسمبر کی مہلت
الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت 2 جنوری کو ہوگی۔ بعدازاں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فارن فنڈنگ پر فیصلہ تاریخی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن سو موٹو ایکشن لے سکتا ہے، اس لئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں میں کرپشن کی آزادنہ تحقیقات کرے جب کہ عمران خان 3 سال سے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ اجرتی اور لوٹا سیاستدانوں کا تحریک انصاف پر قبضہ ہے جب کہ پارٹی میں نوٹ کریسی اور لوٹا کریسی رائج ہے، پی ٹی آئی سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہے۔