ڈیوس: (ملت+اے پی پی) پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان کے معاشی اعشاریئے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان اچھی رفتار سے معاشی ترقی کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ایجنسیاں اور میڈیا بھی پاکستان کی ترقی کو سراہا رہا ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک سے خاصی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں آ رہی ہے جبکہ جی ڈی پی کی شرح نمو بہت بہتر اور مہنگائی انتہائی کم ہے۔ ماضی کے مقابلے میں محصولات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا پاک چین اقتصادی راہدای منصوبے پر بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ سی پیک منصوبے کو گیم چینجر کہا تھا جو آہستہ آہستہ گیم چینجر بن رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا خوشی ہے کہ ترقی کے اثرات تمام علاقوں میں یکساں پہنچ رہے ہیں۔