خبرنامہ

پاکستان فلسطین سے تعاون جاری رکھے گا: آرمی چیف

پاکستان فلسطین سے تعاون جاری رکھے گا: آرمی چیف
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال اور مسلم ممالک کو درپیش دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر بقات کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن سلمان العیش نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے محمد بن سلمان العیش نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔