پاکستان میں کرپشن کیخلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، سعودی سفیر
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ کرپشن یہ ایک کینسر ہے جس کے خاتمے کیلیے سعودی عرب میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف ہونے والے اقدامات کو سپورٹ کرتے ہیں۔
پاکستان میں کرپشن کے خلاف اقدامات کے حوالے سے نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی عرب ان اقدامات کو سپورٹ کرتا ہے۔ پاکستان میں عوام کے ووٹ سے آنے والے ہرشخص کی سعودی عرب حمایت کرے گا۔ سعودیہ یمن کشیدگی کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ اس کے پیچھے ایران ہے، ہمارے نزدیک سعودی عرب کی سالمیت اہم ہے لہٰذا یہ مداخلت برادشت نہیں کریںگے۔ خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران کو ہمسایہ ممالک میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔
سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری احتساب کے حوالے سے ایک سوال پر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ ایک کینسر ہے جسے ختم کیے بغیر کوئی ملک استحکام حاصل نہیں کرسکتا اور نہ ہی ترقی کرسکتا ہے، کرپشن کرنے والا چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا، اس حوالے سے ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی انشا اللہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگی۔ گرفتار شہزادوں کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔
خبرنامہ
پاکستان میں کرپشن کیخلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، سعودی سفیر