خبرنامہ

پاکستان نےتمام الزامات مسترد کردیئے

پاکستان نےتمام الزامات مسترد کردیئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے بیش بہا قربانیں دیں، خطے سے القاعدہ کے خاتمے سمیت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو امریکی قیادت سمیت عالمی برادری نے متعدد بار سراہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشتگردی کا بدستور خطرہ ہے، پراکسی کے ذریعے افغانستان پاکستان مخالف عناصر کو دہشتگردی کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افراد، تنظیمیں اور انٹیلیجنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں اور کچھ قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی ایشاء کا امن بھارت کے معاندانہ عزائم کے باعث خطرے میں ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہرویوں پر مظالم اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے جبکہ امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، یوں مؤثر سرحدی نظام اور افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے پاکستان کی کوشش کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم، پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول انتہائی مؤثر اور عالمی گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے پاکستان کو ریاستی دہشتگردی کا بدستور خطرہ ہے، پراکسی کے ذریعے افغانستان پاکستان مخالف عناصر کو دہشتگردی کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افراد، تنظیمیں اور انٹیلیجنس ایجنسیاں پاکستان مخالف پراکسیز میں شامل ہیں اور کچھ قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی ایشاء کا امن بھارت کے معاندانہ عزائم کے باعث خطرے میں ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہرویوں پر مظالم اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے جبکہ امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، یوں مؤثر سرحدی نظام اور افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے پاکستان کی کوشش کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔