خبرنامہ

پاکستان نے مجھے ہٹانے کیلئے’’سپاری‘‘دی: نریندرمودی

پاکستان نے مجھے ہٹانے کیلئے’’سپاری‘‘دی: نریندرمودی
نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گجرات کے قصبے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مانی شنکر آئر پاکستان جا کر کہتے رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں امن کیلئے مودی کو راستے سے ہٹانا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ شنکر میرے وزیراعظم بننے کے بعدپاکستان گئے اور وہاں کچھ لوگوں سے ملاقات کی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں ۔ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شنکر کو یہ بات کرتے سنا گیا کہ جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹایا جاتا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔ بھارتی وزیراعظم نے مانی شنکر آئر کی جانب سے انہیں نیچ آدمی قراردینے کے بعد اپوزیشن جماعت کے حوالے سے کہاکہ کانگریس کو کوئی مسئلہ اٹکانا، لٹکانا اور بھٹکانا صرف یہی تین کام آتے ہیں اور یہ جماعت صرف انہی اصولوں پر یقین رکھتی ہے ۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل شنکر کی جانب سے مودی کیخلاف تضحیک آمیز بیان پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے برا مناتے ہوئے شنکر کو وزیراعظم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی تھی اور ان کے انکار پر مانی شنکر آئر کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔