پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کروز میزائل ’بابر‘ 700 کلومیٹر تک سمندر اور زمین پر کامیابی سے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن نظام نصب ہے جو اسٹیلتھ خصوصیات کا حامل اور مختلف اقسام کے دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
Maj Gen Asif Ghafoor
✔
@OfficialDGISPR
Pakistan successfully test fired an enhanced range version of indigenously developed Babur Cruise Missile. The weapon system incorporates advanced aerodynamics and avionics that can strike targets both at land and sea with high accuracy at a range of 700 KMs.
7:43 AM – Apr 14, 2018
3,965
1,886 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
ترجمان پاک فوج کے مطابق مطابق ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور سینیئر سائنسدانوں نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، نیسکام اور این ڈی سی کے انجنیئرز کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کی عسکری طاقت میں ایک اور اضافہ، سب میرین کروز میزائل ’بابر‘ کا کامیاب تجربہ
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 29 مارچ کو بھی سب میرین لانچڈ کروز میزائل (ایس ایل سی ایم) ’بابر‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جو 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کروز میزائل بابر کو زیر آب ڈائینیمک پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا تھا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا اور میزائل پرواز کے ہر معیار پر پورا اترا تھا۔