چمن (آئی این پی) سیکیورٹی فورسز نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی ایک اور سازش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب سے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گر دکوئٹہ میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی ایک اور سازش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب سے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ بار ود سے بھری گاڑی افغانستان سے لائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ا یک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد کوئٹہ میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔
خبرنامہ
پاک افغان سرحدی علاقے سے بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی
