خبرنامہ

پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک
کابل: کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے غوز گھڑی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا اور ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حملے میں مولانا محب کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق حملہ جس علاقے میں کیا گیا وہ افغانستان کی حدود ہے اور حملے کا ہدف مُلا عصمت اللہ ضعیف اور اس کے ساتھی تھے جب کہ مُلا عصمت اللہ، مُلا عبدالسلام ضعیف کا داماد اور بھتیجا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ لوگ کھانے کی دعوت میں مصروف تھے اور حملے کے بعد کافی دیر تک ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔
Advertisement