پاک بھارت ایٹمی جنگ کا کوئی امکان نہیں: دی اٹلانٹک کونسل
واشنگٹن:(ملت آن لائن) واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے امکانات نہیں ہیں۔ اٹلانٹک کونسل نے نئی دہلی، اسلام آباد اور بیجنگ میں کئی سیمینار منعقد کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا ان اجلاسوں میں شرکت کرنے والے جنوبی ایشیا کے حالات کے ماہرین، ذرائع ابلاغ اور پالیسی کانفرنسز کے دوران ‘ایٹمی جنگ’ کے ابھرتے ہوئے خدشات کے حوالے سے مثبت دکھائی دیئے۔ ماہرین کا کہنا ہے چین اور بھارت جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد مہری رہنے کے باوجود تینوں ممالک بین الاقوامی نظام کے سٹیک ہولڈرز ہیں جبکہ تینوں ہی کثیر جہتی ادارے اور معاشی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ خطے کے استحکام کو بڑے اور جدید ایٹمی ہتھیاروں سے خطرہ لاحق نہیں لیکن ان ہتھیاروں کی نگرانی پر مامور اداروں کا مستحکم رہنا انتہائی ضروری ہے۔
اٹلانٹک کونسل نے نئی دہلی، اسلام آباد اور بیجنگ میں کئی سیمینار منعقد کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا ان اجلاسوں میں شرکت کرنے والے جنوبی ایشیا کے حالات کے ماہرین، ذرائع ابلاغ اور پالیسی کانفرنسز کے دوران ‘ایٹمی جنگ’ کے ابھرتے ہوئے خدشات کے حوالے سے مثبت دکھائی دیئے۔ ماہرین کا کہنا ہے چین اور بھارت جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد مہری رہنے کے باوجود تینوں ممالک بین الاقوامی نظام کے سٹیک ہولڈرز ہیں جبکہ تینوں ہی کثیر جہتی ادارے اور معاشی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
خبرنامہ
پاک بھارت ایٹمی جنگ کا کوئی امکان نہیں: دی اٹلانٹک کونسل