پاک-بھارت سرحد پر 200 فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے 200فٹ بلند پرچم لہرایا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔یہ جھنڈا ایک ایسے موقع پر لہرایا گیا ہے جب قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش منارہی ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پی ایم اےکاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھال لیے۔
……..اس خبر کوبھی پڑھیے….بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھے،وزیر اعظم
بھارت پاکستان کوکمزور نہ سمجھے،فاروق حیدر
مظفرآباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،اینٹ کاجواب پتھرسےدینےکی صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج کے 3جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے عزائم کو ایل اوسی پر کے عوام ناکام بنائیں گے، اشتعال انگیزی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت خطےمیں جنگ مسلط کرنےسےبازرہے، کلبھوشن اہلخانہ ملاقات،بھارت خفت مٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے، اینٹ کاجواب پتھرسےدینے کی صلاحیت موجود ہے۔ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کو ٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔