خبرنامہ

پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ملت آن لائن،اے پی پی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیاہے، اب 29 اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ غیر مؤثر ہوگیا ہے۔آئی ایس پی آرنے ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 29 اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری شخصیت یا دفتر کے لئے نہیں تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاک فوج پاکستان کے آئین کی عملداری کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔