خبرنامہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کابل روانہ

اسلام آباد ۔ 12جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کابل روانہ ہو گئے ہیں ،وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور کے ٹوئیٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ افغانستان کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن لانے کے لئے قومی اتحادی حکومت اور نیٹو کی کامیابی کا خواہاں ہے