سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے پمزکا چار رکنی میڈیکل بورڈ آج پھر اڈیالہ جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں نواز شریف کےچارسےپانچ ٹیسٹ کیےجائیں گے۔ پمزاسپتال کا4رکنی میڈیکل بورڈ یہ ٹیسٹ لےگا۔
ان ٹیسٹس میں ای سی جی اورایکو کےعلاوہ گردے کا الٹراساؤنڈ ہوگا۔شوگراورکریٹینائن ٹیسٹ کے لیےخون کے نمونےبھی لئےجائیں گے۔
پچھلے ہفتےبھی نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونےکےباعث ڈاکٹرزنےان کےٹیسٹ لئےتھے۔خیال کیاجارہاتھاکہ نوازشریف کومزید علاج کےلیےاسپتال منتقل کیاجاسکتاہے۔
نوازشریف کی پچھلے برس مئی میں لندن میں دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔پچھلےہفتےگرفتاری سے قبل نوازشریف کےساتھ ان کےذاتی معالج بھی لندن سے پاکستان پہنچےتھے۔