خبرنامہ

پولیس کا کریک ڈاؤن100 سے زائد ن لیگی کارکن گرفتار

راجن پور کے علاقے میں پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کے دوران ن لیگی امیدوار سردارحسام جاوید گورچانی سمیت 100 سے زائد کارکنوں کو نظر بند کردیا۔

راجن پور کے علاقے میں صوبائی اسمبلی کی سینیٹ سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے حلقہ پی پی294 کے امیدوار سردار حسام جاوید گورچانی کو بھائی سمیت نظر بند کیا گیا۔

دونوں کی جانب سے نواز شریف کی آمد کے موقع پر احتجاج کا خدشہ تھا، نقص امن کے باعث دیگر پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کو بھی نظر بند کیا گیا ہے۔

جاوید گورچانی 30 گاڑیوں کا قافلہ لاہور ائیر پورٹ لے جانا چاہتے تھے۔ پولیس نے رات ان کے گھر پر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کیا اور بعد ازاں نظر بند کردیا۔