پولینڈ کی وزیراعظم نے استعفی دے دیا
وارسا:(ملت آن لائن) پولینڈ کی وزیراعظم بیاٹا شڈلو نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا جو کہ حکمران جماعت کی سیاسی کمیٹی نے بھی منظور کر لیا ہے ۔ جمعہ کو پولینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران جماعت کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی نے نائب وزیراعظم کو وزیراعظم 8 بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ واضح رہے کہ بیاٹا شڈلو نے 2015 ء کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار سنبھالا تھا ۔ حکمران جماعت کی ترجمان نے فوری طور پر استعفی کی وجہ بارے نہیں بتایا ۔
خبرنامہ
پولینڈ کی وزیراعظم نے استعفی دے دیا