خبرنامہ

پوپ فرانسس بھی پریشان

پوپ فرانسس بھی پریشان
ویٹیکن سٹی:(ملت آن لائن) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے میں حکمت اور دانائی غالب آئے گی تاکہ پہلے سے ہی عالمی سطح پر موجود تنازعات میں نئی کشیدگی پیدا نہ ہو۔ پوپ نے اس موقع پر تمام حلقوں سے مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ حیثیت اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ پوپ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس ایک منفرد شہر ہے، یہ یہودیوں، مسیحیوں اور مسلمانوں کیلئے مقدس ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے میں حکمت اور دانائی غالب آئے گی تاکہ پہلے سے ہی عالمی سطح پر موجود تنازعات میں نئی کشیدگی پیدا نہ ہو۔ پوپ نے اس موقع پر تمام حلقوں سے مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ حیثیت اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔