پہلےمیراجہاز4گھنٹےچلتا تھا اب 12گھنٹے اڑے گا،جہانگیرترین
ملتان (ملت آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا نااہلی فیصلے پر مایوسی ہوئی ، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، پہلے میرا جہاز چار گھنٹے چلتا تھا تو اب تحریک انصاف کیلئے 12 گھنٹے چلے گااور شریفوں کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ۔یہ بات انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریفکی سیاست کو دفن کردیں گے ، کئی سالوں بعد پی ٹی آئی ایک ٹیم بن چکی ہے، یہی ٹیم عمران خان کو وزیراعظم بنائے گی ،، انکا کہنا تھا کہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں لودھران کی عوام علی ترین کو کامیاب کرے گی ، لوگوں کی خدمت ووٹ اور سیاست کیلئے نہیں کی ، چھ سال سے تحریک انصاف کی خدمت کررہا ہوں ، ورکرز کنونشن میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی ، اسحاق خاکوانی سمیت پارٹی رہنمائوں،کارکنوں کی کثیرتعداد شریک تھی…
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی ،مولانا خادم حسین پھرمیدان میں
لاہور؍گجرات/اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سن لیں وطن عزیز کے تحفظ کیلئے ساری قوم متحد اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ چار جنوری کو شہدائے ختم نبوت کا چہلم لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا، انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت معاہدے پر جلد عمل درآمد کرے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری کی مرکزی دفتر میںوفود سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیوں نہیں کیا جارہا؟ اب لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کنٹرول مشکل ہوجائیگا۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے مزید کہا کہ 9 جنوری کو پی پی 20چکوال میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک یارسول اللہ بھرپور حصہ لے رہی ہے اور ہمارے امیدوار ناصر عباس منہاس ایڈووکیٹ ہونگے۔ جبکہ لودھراں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ مرکزی دفتر کے مطابق سینکڑوں علمائے کرام اور درجنوں گدی نشینوں نے ختم نبوت کیخلاف سازش کو ناکام بنانے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مریدین وعقیدتمندوں سمیت شہدائے ختم نبوت کے چہلم بمقام لیاقت باغ میں شامل ہونگے۔ دوسری طرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی پیر محمد افضل قادری نے پیر صاحب کھڑی شریف سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انکی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔