اسلام آباد(ملت آن لائن) پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی ارسال کی گئی سمری میں مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے لیٹر اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 78.70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کل ہوگا جب کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا۔
پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔