خبرنامہ

پیپلزپارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف نے ووٹرز کو یرغمال بنایا ہوا، سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہیں جنہوں نے جمہوریت اور ووٹرز کو یرغمال بنایا ہے۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یہ جماعتیں دوبارہ آئیں تو قائداعظم کی مزار کو فروخت اور پاکستان کو امریکا کا استنبول بنائیں گے۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کو تباہ کردیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پشت پر مغربی میڈیا کا ہاتھ ہے جو ہیرو کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بناتے ہے۔ ایم ایم اے میں کوئی پانامہ کا بیمار اور قرضہ لوٹنے والا نہیں ہے، بلکہ ایم ایم اے کرپشن اور ظلم کے خلاف مورچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط قیادت کی وجہ سے غریب دوائی اور تعلیم سے محروم ہیں۔