پیپلزپارٹی نے بھی اپنا اعلان کردیا؛ خورشید شاہ
سکھر:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وفد طاہرالقادری کی اے پی سی میں شرکت کرے گا جب کہ اے پی سی سے پہلے آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوبارہ ملاقات ہوگی۔ زرداری اور طاہرالقادری کا رابطہ، جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے ساتھ پہلی بار نہیں بیٹھے، پیپلزپارٹی اور طاہرالقادری عوامی اتحاد اور جی ڈی اے میں اتحادی رہ چکے ہیں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پر تنقید کے بجائے حکمران ماڈل ٹاؤن شہدا کو انصاف کیوں نہیں دیتے۔
………………..
…اس خبر کو بھی پڑھیے….
پاکستان تحریک انصاف کا نیا مطالبہ بھی سامنے آگیا
اسلام آباد؛ (ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے گلگت بلتستان میں ساتویں روز جاری احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10اضلاع سےعوام سرد موسم میں مارچ کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کےمعاملے پرغیرسنجیدگی کامظاہرہ ہورہا ہے، گلگت بلتستان پاک چین راہداری منصوبے کا کلیدی حصہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارتی لابی کی خوشنودی کے لیے صورت حال گھمبیربنائی جارہی ہے جبکہ حکومتی عدم دلچسپی اورغیرسنجیدہ پن سے زندگی ٹھپ ہوچکی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سارے کام کاج چھوڑکراسلام آبادمیں بیٹھےہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام کی مشکلات پرغورکیا جاناچاہیے۔ گلگت بلتستان میں ٹیکسزکےنفاذ کےخلاف ہڑتال ساتویں روز بھی جاری واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کی ہڑتال مسلسل ساتویں روز جاری ہے۔