پیپلز پارٹی کی جماعت نے سب سے بڑا فیصلہ کر لیا
لاہور:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے گا اور کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے کی منظوری بھی دی۔ پیپلز پارٹی کی نئی انتخابی حکمت عملی کے تحت پنجاب اور سندھ میں پارٹی سرگرم کرنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تنقید کا سخت جواب دینے سمیت فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان جس زبان میں بات کریں گے اسی زبان میں انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
……………
اس خبر کو بھی پڑھیے….وزیراعلیٰ سندھ کی جان نہیں چھوڑے گے، مصطفیٰ کمال
کراچی:(ملت آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں تاہم گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری بات کراچی والوں کےدل میں اتری، کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور ہم سب کو دعوت دیتے رہیں گے۔ پی ایس پی چیرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزرا مجھ سے بہت ناراض ہیں، وہ میرا نام لے کر نازیبا گفتگو کر رہے ہیں تاہم ہمیں گالیاں دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی، ہم اپنی جائز بات کریں گے، آپ کو ناراض ہونا ہے تو ہوتے رہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر نفرت کی سیاست کرنا چاہوں تو مہاجروں کے سینے میں آگ اور نفرت بھردوں، لسانیت کی سیاست کرنا چاہوں تو سندھ حکومت نے تمام مواقع دے رکھے ہیں لیکن میں لسانیت کی بنیاد پر آگ کبھی نہیں بھروں گا، سب کہہ رہے ہیں کہ سندھ کی آبادی 70 لاکھ کم کر دی گئی ہے، یہ آبادی کراچی اور حیدرآباد کے شہری علاقوں سے کم کی گئی ہے، سندھی وزیراعلیٰ تھر میں بچوں کو مرنے سے نہیں بچا رہا جب کہ کراچی کے لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں۔