اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پانی و بجلی ڈویژن پاور سیکٹرکی پیپکو کی جاری سکیموں پر 2کھرب 39ارب 15کروڑ 80لاکھ روپے اور نئی سکیموں پر 9ارب 20کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری ہونے والی پی ایس ڈی پی کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کے لئے 63کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد ‘ جامشورو میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کے لئے 16ارب 23 کروڑ 44لاکھ سے زائد‘ 1200 میگا واٹ کے بلوکی پاور پلانٹ کے لئے 39 ارب 25 کروڑ 60لاکھ روپے ‘ 1200میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کے لئے 37 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے ‘500 کے وی کے فیصل آباد گرڈ سٹیشن کے لئے 2ارب 90 کروڑ روپے ‘ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کے لئے 5 ارب 20 کروڑ روپے ‘بن قاسم پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کے لئے 8ارب روپے ‘حیسکو کی بجلی کی استعداد بڑھانے کے لئے ایک ارب 30کروڑ روپے ‘ 1320میگا واٹ کے حب پاور پراجیکٹ کے لئے 9 ارب روپے ‘ مستونگ میں 132گرڈ سٹیشن کے لئے 20کروڑ روپے ‘آئیسکو کی بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے ایک ارب 70 کروڑ روپے ‘ پیسکو کی بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے دو ارب 65 کروڑ 50لاکھ روپے اور میپکو کے مختلف منصوبوں کے لئے 3ارب سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔