خبرنامہ

پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے‘ شہبازشریف

پی ایس ایل تھری کا کامیاب

پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے‘ شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل سے ثابت ہوگیا کہ عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور قوم نے عزم اور جذبے کا اظہار کرکے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ تھری کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے، فائنل کے انعقاد نے ثابت کیا کہ عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں جیت پرامن پاکستان کی ہوئی، پی ایس ایل تھری کے شاندار انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرامن پاکستان کے لیے پوری قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ صدرپاکستان وزیراعظم، آرمی چیف ودیگر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار کامیابی پر صدر و وزیر اعظم، آرمی چیف، چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ اورسیاسی رہنماؤں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر پی ایس ایل کی فاتح
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کردوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔