اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)حکومت ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیروترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اورنوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسرآئیں۔ آئندہ مالی سال2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی اور فروغ کیلئے دو ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔