اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی( پی این آراے) کے نئے ترقیاتی منصوبہ کیلئے 3کروڑ50لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 70کروڑ60 لاکھ روپے ہے جس میں کوئی غیرملکی امداد شامل نہیں اور منصوبہ کی تکمیل حکومت اپنے مالی وسائل سے کرے گی۔