اسلام آباد (ملت آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ، عمران خان بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے، انصاف پینل اور احتساب پینل میں مقابلے کے بعد انصاف پینل کے چیئرمین شپ کے امیدوار عمران خان 1لاکھ 79ہزار 55ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔انصاف پینل کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کی صدارت کے امیدوار عارف علوی بھی کامیاب ہو گئے جبکہ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہو ئے ۔انصاف پینل کے مخالف احتساب پینل کو مجموعی طور پر 41ہزار وٹ ملے ۔انٹرا پارٹی انتخابات میںمجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے ۔
خبرنامہ
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ، عمران خان چیئرمین ، قریشی وائس چیئرمین منتخب
