وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب دارالحکومت کی حفاظت کیلئے اپنا عزم ثابت کرنا پڑے گا کیونکہ صورتحال اُس طرف جا رہی ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے یہاں آکر بیٹھ جاتے ہیں تو یہ ملک کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اب ایک فیصلہ کُن صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیونکہ مذاکرات کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کی قیادت نرمی دکھا رہی ہے مگر بشریٰ بی بی اسے ایک نادر موقع سمجھ کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی کو اگر روکنا ہے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جو خاتون پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کر رہی ہیں، انہیں خونریزی دکھائی دے رہی ہے، انہیں پتہ ہے کہ میں قریب پہنچ گئی ہوں اور لیڈر بن گئی ہوں، اس وقت وہ سمجھتی ہیں کہ آگے بڑھنے میں ہی ہمارا فائدہ ہے۔
خبرنامہ
پی ٹی آئی کو روکنا ہے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے: وزیر دفاع
