رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ملک غلام عباس کھاکھی اسلام آباد کے نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
گزشتہ رات غلام عباس کھاکھی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے یہ دوسرے رکن صوبائی اسمبلی تھے۔ اس سے پہلے رکن صوبائی اسمبلی طارق خان دریشک بھی انتقال کرچکے ہیں۔
ملک غلام عباس پی پی دو سو بائیس سے منتخب ہوئے تھے۔