خبرنامہ

پی ٹی آئی نے چین سے کام کرنے نہیں دیا’ نواز شریف

پی ٹی آئی نے چین سے کام کرنے نہیں دیا’ نواز شریف
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے، ہماری طرف معیار کچھ اور دوسری طرف کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور انکے ساتھیوں کے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں لیکن ہمارے خلاف جلدی فیصلے ہو جاتے ہیں پتہ نہیں انکے خلاف کب ہونگےِ؟۔ احتساب عدالت میں نوازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا 2014 سے دھرنے جاری رہے لیکن پھر بھی کام کیا، تحریک انصاف نے خاص طور پر چین سے کام کرنے نہیں دیا۔ انہون نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سرکاری وسائل کے ساتھ دھرنوں میں شامل ہوتے رہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا رول آف گیمز سب کے لئے مساوی ہونے چاہئیں۔

میاں نواز شریف نے کہا عدالتوں کا دہرا معیار سامنے آ رہا ہے، ہماری طرف معیار کچھ اور دوسری طرف کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور انکے ساتھیوں کے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں لیکن ہمارے خلاف جلدی فیصلے ہو جاتے ہیں پتہ نہیں انکے خلاف کب ہونگےِ؟۔ احتساب عدالت میں نوازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا 2014 سے دھرنے جاری رہے لیکن پھر بھی کام کیا، تحریک انصاف نے خاص طور پر چین سے کام کرنے نہیں دیا۔ انہون نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سرکاری وسائل کے ساتھ دھرنوں میں شامل ہوتے رہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت عرصہ پہلے جس جدوجہد سے گزری ہے اسے قربانیوں کو اتنی جلدی فراموش کردینا سمجھ نہیں آتا، جمہوریت کے راستوں سے بھاگنے والوں کے لئے یہ کھلا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اتحادی جماعتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، یہ ان لوگوں کے لیے آنکھیں کھول دینے والی بات ہے جو ملک کو جمہوریت کے راستے پر نہیں چلنے دیتے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود افراد کی ایک بڑی تعداد آمروں کے قانون کو تحفظ دینے کی حامی نہیں جب کہ پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو مسترد کردیا جو بڑی پیشرفت ہے۔