خبرنامہ

پی ٹی آئی کا بلوچستان میں وزرات اعلیٰ کے لیے جام کمال کی حمایت کا اعلان

رہنمابلوچستان عوامی پارٹی کےمرکزی صدر جام کمال خان کی بنی گالہ آمد ہوئی ان کے ساتھ بلوچستان کے4رکن قومی اسمبلی بھی زبیدہ جلال،خالدمگسی،اسرارترین اوراحسان ریکی بھی وفد میں شامل تھے،

چئیر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نےگرم جوشی سےخوش آمدیدکہا ہے،پی ٹی آئی اور بی اے پی ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے،بی اےپی اور پی ٹی آئی کی پالیسیاں مشترک ہیں، بلوچستان اوروفاق میں پی ٹی آئی کےساتھ چلیں گے اور ہماری یہ حمایت غیر مشروط ہوگی،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بلوچستان میں وزرات اعلیٰ کے لیے جام کمال کی حمایت کا اعلان کیا ہے چونکہ بی اے پی کی وہاں واضع اکثریت ہے تو وزیر اعلیٰ بھی ان کا ہونا چاہیئے۔