خبرنامہ

پی ٹی آئی کے ایم پی اے وجیہ الزمان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی کے ایم پی اے

پی ٹی آئی کے ایم پی اے وجیہ الزمان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہ الزماں خان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی جب کہ سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ مانسہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں وجیہ الزمان خان نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وجیہ الزمان خان نے کہا کہ میں نے کبھی اصولوں پ رسودے بازی نہیں کی، ڈیڑھ سال پہلےمسلم لیگ (ن) چھوڑی، پارٹی رہنمابات نہیں مانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریئے پر نہیں چل رہا اور آج عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں۔
احمد رضا مانیکا
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا آج وہ باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔ احمد رضا مانیکا نے کہا کہ ان کے ساتھ 6 یونین کونسلزکے چیئرمین بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ احمد رضا مانیکا تحریک انصاف ضلع پاکپتن کے صدر ہیں اور وہ سابق وفاقی وزیر غلام محمد احمد مانیکا کے صاحبزادے ہیں۔