خبرنامہ

پی پی 23 تلہ گنگ چکوال میں کانٹے کا مقابلہ جاری

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر الیکشن کا میدان سج گیا ہے ، حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شہریار اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلطان سرخرو امیدوار ہیں ۔ دونوں امیدواروں کی جانب سے الیکشن میں کامیابی کے دعوے کئے کئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس کی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔