خبرنامہ

چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر 2017 میں پاکستان کو مل جائیں گے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وفاق وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ روس سے چار جدید ترین ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر 2017 میں پاکستان کو مل جائیں گے ۔ 100 سپر مشاق طیاروں کی برآمد کے لیے بھی کئی ممالک سے معاہدے ہو چکے ہیں ۔ مضبوط دفاع کے لیے ایک اور قدم ، روس سے جدید ترین ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر لانے کی تیاریاں مکمل ،،، 100 سپر مشاق طیاروں کی برآمد کے لیے بھی کئی ممالک سے معاہدے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان نے چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کے لیے 153 ملین ڈالر روس کو ادا کر دئیے ہیں۔ہیلی کاپٹرائندہ سال پاکستان کو مل جا ئیں گے۔۔ رانا تنویر نے کہاکہ سپر مشاق جہاز خریدنے والے ممالک کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے،مالدیپ اور آزربائجان بھی سپر مشاق خریدنے کے لیے تیارہیں ۔ 2017میں جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی او ایف کی پیداوار ی صلاحیت 25 ملین ڈالر سے بڑھ کر سوملین ڈالر ہو چکی ہے جبکہ کراچی شپ یارڈ میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔۔