خبرنامہ

چلو شکرہے کہ ۔۔جہانگیرترین کےبیٹےنےطوفان برپا کردیا

چلو شکرہے کہ ۔۔جہانگیرترین کےبیٹےنےطوفان برپا کردیا
اسلام آباد(ملت آن لائن) سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل مخدوش ہو چکا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ انہوں نے عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایسے میں ان کے بیٹے علی ترین جنہیں ان کا سیاسی جانشین بھی قرار دیا جا رہا ہے کا سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی نا اہلی کا تو ذکر بالکل ہی گول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ “۔ ۔علی ترین کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈ یا پر لوگوں نے انہیں دل کھول کر داد دی ہے جبکہ کئی صارفین نے ان کے والد کے حوالے سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ’’جہانگیر ترین ! آپ کے پاس چاہے پارٹی عہدہ رہے یا نہ رہے، اور چاہے آپ پارلیمنٹ کے رکن رہیں یا نہ رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نیا پاکستان بنانے کی جانب سفر میں آپ ہمیشہ میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے‘‘۔
جہانگیر ترین تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی

عمران خان کا اپنی ٹوئیٹ میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان فرق یہ ہے کہ جہانگیر ترین اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا لیکن نواز شریف اب بھی پارٹی کے سربراہ ہیں۔