خبرنامہ

چلی ،آگ پر قابو پانے کے لئے اب تک 363 ملین ڈالر صرف

سانتیاگو ۔ 04 فروری (ملت+اے پی پی) چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے اب تک 363 ملین ڈالر صرف ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات چلی کے وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ 2 ہفتے سے قبل جنگلات میں لگنے والی آگ نے قابو پانے کے لئے جہازوں ،ہیلی کاپٹرز،مسلح اہلکار تعینات کرنے،ملک کے پیداواری حصوں کے لئے سبسڈی اور اس کے ساتھ ساتھ تعمیر نو کی کوششوں پر یہ خراجات آئے۔انہوں نے کہا کہ ان اخراجات میں نجی شعبے کی اور عالمی امداد شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصے میں آگ کی وجہ سے جنگلات کا بڑا حصہ ،زرعی علاقے اور کئی گھر تباہ ہوئے ہیں،آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔