چمن (ملت آن لائن ) چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونیوالے ارضیاتی سروے کی رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی ۔ سیکورٹی خدشات کے باعث باب دوستی چھٹے روز بھی بند ہے ۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہونے لگیں ، دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین میں ایک سال پرانی تقسیم کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ چمن میں سرحدی علاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کا سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باب دوستی چھٹے روز بھی بند ہے ، نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں ۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہو رہی ہیں ، دوسری جانب چمن میں پاک افغان کشیدگی سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو کھانے پینے کی ایک سال پرانی اشیا بانٹ دی گئیں ۔ یہ وہ اشیاء تھیں جو گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فراہم کی گئی تھیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو واقعے کا علم ہوا تو وہ متاثرین کے پاس پہنچے اور واقعے کا نوٹس لیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد طارق نے میڈیا کی ٹیموں کو ویئر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا جہاں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سامان کا ڈھیر لگا ہوا تھا ۔
خبرنامہ
چمن بارڈر پر باب دوستی چھٹے روز بھی بند
