خبرنامہ

چينی خاتون کو کاک پٹ میں بلانے پر پائلٹ معطل

لاہور: (مانیٹرنگ) قومی ایئر لائنز نے چینی خاتون کو کاک پٹ میں بلانے والے پائلٹ شہزاد عزیز کو قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ پائلٹ کو معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ کیپٹن شہزاد عزیز نے ٹوکیو سے چین جاتے ہوئے خاتون مسافر کو کاک پٹ میں سفر کروایا تھا جبکہ ایک دبنگ مسافر نے خاتون کی کاک پٹ میں موجودگی کے مناظر کو ویڈیو بنا کر محفوظ کر لیا تھا۔ –